وادی نیلم (نمائندہ خصوصی)
اپر نیلم کے علاقے جناوئی میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) کے نتیجے میں شدید تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جندر سیری نالہ میں اچانک آنے والی طغیانی سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
ذرائع کے مطابق اب تک کی اطلاعات میں 3 پن چکیاں، 1 موٹر سائیکل، 10 دکانیں اور ایک بجلی گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔
مزید برآں، ایک پل جو جناوئی گاؤں کو دیگر علاقوں سے ملاتا تھا، وہ بھی طغیانی کی زد میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، جس کے باعث آمدورفت معطل ہو چکی ہے اور مقامی لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ بحالی کا عمل جلد از جلد شروع ہو سکے۔