107

اڈیالہ جیل موبائل فون جیمر کی تنصیب ‘ شہری متاثر

چونترہ عرفان حمید کی ڈائری
اڈیالہ جیل میں حفاظتی نقطہ نظر کے پیشِ نظر موبائل سگنل جیمر کی تنصیب اہم ضرورت ہے اور اس کی اہمیت اور افادیت سے کسی طور بھی انکار ممکن نہیں لیکن موبائل فون سگنل جیمر کے اثرات کئی میل دورواقع دیہات اور آبادیوں کو جس طرح متاثر کر ر ہے ہیں اس سے جیل کے اندر ان جیمر ز کی تنصیب کرنے والے مواصلاتی انجینئر کی غیر پیشہ ورانہ سوچ اور نااہلی واضع ہوتی ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا اور جیسا کہ ان جیمر کی تنصیب کا مقصد ہے قیدیوں اور سماج دشمن عناصر کو اپنے منظوم مقاصد کے حصول سے باز رکھنے کے لیے اس سہولت کو زریعہ بنانے سے روکا جائے نہ کے پورے علاقہ کو اس جدید اور اہم ترین سہولت سے محروم کر کے مفلوج کر دیا جائے جیسا کے اس وقت صورتِ حال درپیش ہے علاقہ اور خاص طور پرپُرپیچ اڈیالہ روڈ کے مکین اور راولپنڈی سے جنوب کی طرف سفر کرنے والے مسافر بخوبی آشنا ہیں ،جیل کے اطراف میں جیمرز سگنل جیم کرتے ہیں لیکن پانچ سات سو گز آگے گورکھ پور میں قریب قریب تمام ہی موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور استعادہ ہیں اور سروس بھی خوب ہے جبکہ دریاء سواں سے پارتھانہ روات کی تراہیہ یونین کونسل کے کئی دیہات میں جیمرز سگنل جیم کر رہے ہیں گورکھپور سے آگے بڑہیے چھ کلومیٹر دور اڈیالہ گاوٗں میں پھر سروس جیم ہو جاتی ہے اڈیالہ گاوٗں سے اڑھائی کلومیٹر آگے خصالہ میں ٹاور بھی ہے اور سروس بھی جبکہ اس سے اتنے ہی فاصلہ پر گاوٗ ں ڈھلہ میں جو جیل سے دس سے بارہ کلومیٹر دور ہے سروس سے محروم ہے یا انتہائی کمزور سروس ہے یہی آنکھ مچولی مزید چند کلومیٹر تک جاری رہتی ہے۔اس سے آگے چونترہ ہے جہاں دنیا یک دم تبدیل ہو جاتی ہے جہاں نا صرف موبائل فون سروس بلکے تیز ترین 4 جی انٹر نیٹ سروس موجود ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جیل جیمر جن دور دراز آبادیوں جہاں اس عمل کی کوئی ضرورت نہیں سگنل جیمر کر رہے ہیں حکومتی سطح پر ان کا سروے کیا جائے اور ان جیمر کے اثرات وہاں سے ختم کرنے کی تدبیر کی جائیں موبائل فون کمپنیوں کی بھی یہ زمہ داری ہے کہ وہ جیل سے کئی میل دور ڈھوک بابا، اڈیالہ،ڈھلہ گاوٗں اور معلقہ آبایوں میں اپنی سروس یقینی بنائیں تاکے یہاں کے عوام بھی جدید دور سے منسلک ہو سکیں۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں