مظفرآباد:
معزز عدالت العالیہ نے اہم مقدمہ امجد علی خان بنام آزاد حکومت و دیگر میں فیصلہ سناتے ہوئے اوپن میرٹ کے حق میں احکامات صادر فرمائے ہیں۔
فیصلے کے مطابق صفحہ نمبر 64 پر واضح کیا گیا ہے کہ تمام جریدہ و غیر جریدہ اسامیاں اوپن میرٹ کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔ مزید برآں، صفحہ نمبر 66 پر عدالت نے ہدایت دی ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں داخلے اور reserved سیٹوں پر بھی آئندہ اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے کیے جائیں۔
یہ فیصلہ خطے میں میرٹ کے فروغ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔