اوورسیز پاکستانی وطن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، بیرسٹر امجد ملک

اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اوورسیز پاکستانی وطن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بیرون ملک پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے بھیجا گیا زر مبادلہ سے ملکی ترقی استحکام اور بہتری میں کلیدی کردار ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے بزنس فورم یورپ و فرانس بھی آپنے حصے کی شمع روشن کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چئیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے  راچڈل (انگلینڈ) میں  چیئرمین بزنس فورم یورپ و فرانس سردار ظہور اقبال سے  خصوصی ملاقات میں کیا ہے جہاں فرانس سے سردار ظہور اقبال خصوصی طور پر آئے اور ان سے ملاقات کی اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس ملاقات میں دوطرفہ امور سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پرگفتگو کی گئی ، سردار ظہور اقبال نے بیرون ملک پاکستانی کیمونٹی کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پربیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے لئے اوورسیز کمیشن پنجاب ہر وہ سہولت فراہم کرے گا جسکے وہ صحیح معنوں میں حقدار ہیں۔ ان شاءاللہ ہم بیرون ملک پاکستانی کیمونٹی کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔سردار ظہوراقبال نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کیمونٹی  کے لیے ان کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور پالیسی کو سراہا اور ان کی تعریف کے ساتھ شکریہ ادا کیا ،