گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ نتائج کے مطابق پاکستان نے اقتصادی اور امن کے حوالے سے بھارت اور عالمی اوسط دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ سروے 60 ممالک میں کیا گیا جس میں 2026 کے آغاز پر عوامی توقعات کا جائزہ لیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد افراد آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جس سے 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے۔
معاشی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال قرار دے رہے ہیں جو کہ بھارت (39 فیصد) اور عالمی اوسط (24 فیصد) سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن کی صورتحال بہتر ہوگی، جبکہ بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد امید کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماضی میں ایسا رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا۔
مجموعی طور پر پاکستان نے تین اہم پیمانوں مجموعی امید، معاشی خوشحالی اور امن کی توقع میں عالمی اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.