اسلام آباد (حذیفہ اشرف)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پنگ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ملاقات کریں گے۔ 30 اکتوبر کو ہونے والی یہ ملاقات صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں دونوں رہنماؤں کی پہلی براہِ راست گفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق، ملاقات میں تجارتی تعلقات، ایشیا پیسیفک خطے میں سیکیورٹی، اور دوطرفہ کشیدگی کے خاتمے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ “یہ ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، مگر کئی شکوک و شبہات اور سوالات اب بھی موجود ہیں۔” تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے نتائج عالمی سفارتی منظرنامے پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔