الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ 9ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد (سردار آفتاب اقبال ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل قرار دیدیا، شبلی فراز اور عمر ایوب کے علاوہ رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالت کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت رائے حیدر علی، صاحبزادہ حامد رضا کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں