13

اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،

تفصیلات کے مطابق علی اسجد ولد ساجد علی سکنہ ڈھلیاں نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ میں اور میرا دوست محمد کاشف اپنے موٹرسائیکل پر موجود تھے کہ محمد شوکت اور محمد اصغر اپنے موٹرسائیکل پر نانگا والی روڈ پر کھڑے تھے جنہوں نے ہمیں روک کر اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں جسکی وجہ عناد یہ پرانی دشمنی ہے۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم شوکت علی ولد نواب خان سکنہ ڈھلیاں تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں