31

اسلام آبادایکسپریس وےپرشہریوں کی روڈ کےآرپارنقل وحرکت کے لیے بنائےگئےپل شہریوں کےلیےتکلیف کا باعث بننےلگے

اسلام آباد ضیاء مسجد سٹاپ پر ہائی وے کراسنگ کے لیے بنایا گیا لوہے کا پل تا حال اتنا گھس چکا ہے کہ لوگ پھسل کے زخمی ہونے لگے! اسلام آباد ایکسپریس وے کے آس پاس کی آبادی کے مکینوں نے کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے انتظامیہ سے فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد ضیاء مسجد سٹاپ پر ہائی وے کراسنگ کے لیے لوہے کا پل بنا ہوا ہے جس سے ہزاروں لوگ روزانہ پیدل اور موٹر سائیکل پر گزرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں

.اس پل سے روزانہ کئ موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوچکے ہیں جو اپنے علاوہ پیدل گزرنے والوں کےلیے بھی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ایکسپریس وے کے آس پاس کی قریبی آبادی نے اس مسلہ پر کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے انتظامیہ سے فوری طور پر ان پلوں کو مرمت کروانے کی اپیل کی ہے۔

یہ لوہے کا پل اتنا پرانا ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کو دعوت دی جا سکتی ہے۔اس پر لگی ہوئی چادر اتنی پرانی ہو چکی ہے جس سے ائےدن شہری حادثے کا شکار ہو رہے ہے۔شہریوں نے ان پلوں پر لوہے کی نئ چادریں ویلڈنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکےاس پل پر دونوں اطراف جنگلے بھی ٹوٹے ہوئے ہے جو انتظامیہ کی نظر کے منتظر ہے

خبر پر اظہار رائے کریں