اسلام کی رُو سے کوئی بھی شخص عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں، مفتی تقی عثمانی

کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز)معروف عالم دین اور وفاق المدارس کے صدرمفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ یہ استثنیٰ ملک کیلئے نہایت شرمناک ہوگا، پارلیمنٹ کے ارکان سے درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خلفائے راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا، اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.