صدر ترنول پریس کلب اسحاق عباسی کے ہونہار صاحبزادے عبدالمعز عباسی نے اسلام آباد میں ضلعی سطح کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیںشن حاصل کر لی جبکہ ان کی صاحبزادی عائزہ عباسی نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔
مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیراہتمام اسلام آباد میں اسکولوں کے طلباء وطالبات میں ملی نغمہ اور تقریری مقابلے ہوئے۔جہاں طلباء و طالبات نے اپنے تخلیقی جوہر دکھائے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انجینئر انعام الرحمن نے عبدالمعز عباسی کو 15 ہزار روپے کیش انعام دیا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اس طرح کے تخلیقی پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع مل سکے