وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے معروف بزنس مین عامر اعوان کو قتل کردیا۔
اسلام آباد کا سیف سٹی ہونے کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے مارگلہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے معروف کاروباری شخصیت عامر اعوان کو دھڑلے سے قتل کردیا، جس کے بعد وہ با آسانی فرار ہوگئے۔
ڈاکو عامر اعوان کا موبائل فون اور ان کے گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس تاحال قاتلوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو پچھلی رات فارم ہاوس میں ڈکیتی کے لیے گھسے تھے، مزاحمت پر عامر اعوان کو زخمی کردیا جو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.