سی ڈی اے کا وجود غیر آئینی قرار، تمام اختیارات وفاقی حکومت کو منتقل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ سی ڈی اے کا قیام آئین کے تحت غیر قانونی تھا، اس لیے اس ادارے کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے اور اس کے تمام اختیارات وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے کو منتقل کیے جائیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ شہری معاملات میں شفافیت، میرٹ اور آئینی تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔ یہ فیصلہ دارالحکومت کی گورننس میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
