کہوٹہ(عثمان مغل ،نمائندہ پنڈی پوسٹ )تحصیل کہوٹہ کے جنگلات ایک بار پھر ٹمبر مافیا کے نشانے پہ. کہوٹہ کے جنگلات میں آج پھر بھڑک اٹھی.آگ جنڈی ہنیسر اور بگہار کے جنگلات میں لگائی گئی محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ آگ تک پہنچنے اور آگ بجھانے میں ناکام نظر آرہا ہے
ذرائع روڈ سے چند سے فٹ آگ دور ہو تو فائر بریگیڈ معذرت کرکے واپس چلے جاتے حالانکہ یہاں جنگلات میں آگ لگنا معمول ہے اور ریسکیو کو اس قسم کے آلات ابھی تک فراہم نہیں کئے گئے آگ زیادہ تر مقامی یا ٹمبر مافیا لکڑی چوری کرنے کیلئے لگاتے ہیں اس سے کٹائی میں آسانی ہوتی اور درخت کا سراغ نہیں ملتا ۔ اسلام آباد کی آگ ہیلی سے اور کہوٹہ کی آگ ہاتھ سے بھی بجھانے کا انتظام نہیں.