113

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے قریباً ڈیڑھ لاکھ درخواستیں موصول

اسلام آباد پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے 1668 نشستوں پر 30 ہزار نوجوانوں کا سپورٹس کمپلیکس میں تحریری امتحان میں شرکت کے مناظر دیکھ کر ملک میں بیروزگاری کی افسوس ناک اور قابل تشویش صورت حال کی سنگینی کا احساس ہوتا ہے۔ ان نشستوں پر اسلام آباد پولیس کو 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ یعنی 1 نشست کے لئے اوسطاً 85 نوجوان۔ یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے منہ پر طمانچہ/باعث شرم ہے۔یہ قیمتی تعلیم یافتہ نوجوان ضائع ہورہے ہیں ان کے مستقبل کا قتل ہو رہا ہے،اس کے ذمہ دار حکمران ہیں۔اس قیمتی سرمائے کو ہنرمند بنا کر زرمبادلہ کی بڑھوتری اورمعیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر بنا کر پاکستان کا بہتر ایمج بنایا جا سکتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں