اسلام آباد(حماد چوہدری )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مری روڈ ناکہ پر تعینات پولیس اہلکار شدید گرمی، بارش اور موسم کی سختیوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے انہیں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ نہ تو ان کے لیے شیڈ کا انتظام ہے، نہ پینے کے صاف پانی کی سہولت اور نہ ہی واش روم کی سہولت موجود ہے۔پولیس اہلکار آندھی ہو، طوفان ہو یا شدید گرمی، اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں، مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ ان کے لیے عارضی چھتری اور ایک وقت کا پانی فراہم کرکے سمجھ لیا جاتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔اسلام آباد پولیس کے سربراہ، محترم آئی جی اسلام آباد جنہیں ایک فرض شناس اور اہل افسر کے طور پر جانا جاتا ہے، ان سے توقع ہے کہ وہ اپنے جوانوں کی مشکلات کا ازخود نوٹس لیں گے۔ خاص طور پر جب یہ حقیقت ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ دباؤ کا سامنا کرتے ہیں — کبھی دھرنے، کبھی احتجاج، کبھی وی وی آئی پی ڈیوٹی — ان کی ڈیوٹی کا دورانیہ اکثر چوبیس گھنٹے تک بڑھ جاتا ہے۔اگر پنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں کی مثال لی جائے تو وہاں شیڈ، کیبن اور واش روم سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ اہلکار موسم کی شدت سے محفوظ رہ کر عوام کے تحفظ کے فرائض انجام دے سکیں۔ مگر اسلام آباد کے جوان، جو شہریوں کی خدمت میں ہمہ وقت کھڑے ہیں، ان کے ساتھ یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں؟یہ اہلکار بھی انسان ہیں — جو کام وہ کرتے ہیں، وہ فرض نہیں بلکہ قربانی ہے۔ عام شہری دس منٹ بھی تیز دھوپ میں کھڑا نہیں رہ سکتا، مگر یہ اہلکار گھنٹوں کھلے آسمان تلے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ ناکہ مری روڈ سمیت شہر بھر میں ناکوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے شیڈ، پانی اور واش روم کی مناسب سہولیات کا فوری بندوبست کیا جائے۔کیونکہ پولیس کے خلاف منفی خبریں تو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں، مگر پولیس اہلکاروں کے حق میں کبھی کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے مسائل کو بھی سنجیدگی سے سنا جائے۔
اہم خبریں
الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان
پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔
حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔
جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
بھارتی اینکر نے ڈاکٹر کاشف جنجوعہ کو “راجہ جی” کہہ کر مخاطب کیا پاکستانی تجزیہ کار کو بھارتی میڈیا پر عزت و احترام کے ساتھ پکارا جانا پاکستان کے لیے باعث فخر
گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان
بنگلہ دیش: 15 فوجی افسران کو جبری گمشدگیوں کے مقدمات میں جیل بھیجنے کا حکم
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں 1 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کر لیں، امریکی سینٹ کام کی تعریف