اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قرآن محل کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔قرآن کریم کے شہید نسخوں سمیت مقدس اوراق کو محفوظ بنانے کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون قبرستان میں قرآن محل کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے۔مذکورہ قرآن محل اسلام آباد میں تعمیر ہونے والا پہلا سرکاری قرآن محل ہو گا۔سینئر نائب صدر تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان شیراز احمد فاروقی اور جنرل سیکرٹری حافظ احتشام احمد نے قرآن محل کی تعمیر کی منظوری پر چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے مذکورہ اقدام کو قابل تحسین اور تاریخی قرار دیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے بعد گزشتہ روز ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس میں قرآن محل کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
319