اسلام آباد میں ارائیں کمیونٹی کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری؛ چئیرمین میاں مطیع الرحمان ارائیں کو گولڈ میڈل و اعزازی شیلڈ پیش

آبپارہ کمیونٹی سینٹر اسلام آباد میں ارائیں کمیونٹی اسلام آباد/راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداران کی پروقار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ارائیں کمیونٹی پاکستان (رجسٹرڈ) کے بانی و چیئرمین میاں مطیع الرحمان ارائیں نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کرنل بلال ارائیں تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں عبدالمجید ارائیں نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عثمان فاروقی کے حصے میں آئی نعتِ شریف کا شرف حافظ عمر دراز آرائیں کو حاصل ہوا۔

تقریب میں اسلام آباد، راولپنڈی اور ملکِ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین میاں مطیع الرحمان ارائیں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، جن میں شامل ہیں:

صدر: میاں محمد ہارون ارائیں

سینئر نائب صدر: میاں محمد عمران ارائیں

نائب صدروں میں: چودھری محمد سعید ارائیں، میاں محمد سلیم ارائیں، چودھری منیر احمد ارائیں، میاں محمد اعظم ارائیں، چودھری عبد الوحید ارائیں، چودھری طاہر ارائیں

جنرل سیکرٹری: میاں مقصود علی ارائیں

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری: پروفیسر عبد القیوم ارائیں

ڈپٹی سیکرٹری جنرل: چودھری عابد ارائیں

جوائنٹ سیکرٹری: چودھری میاں عمر حیات ارائیں

فنانس سیکرٹری: چودھری عبدالمجید ارائیں

سیکرٹری نشر و اشاعت: میاں فضل محی الدین ارائیں

آفس سیکرٹری: چودھری عبد الوہاب ارائیں

تقریب سے متعدد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ارائیں قبیلے کی تاریخ، خدمات اور برادری کے اجتماعی مسائل پر روشنی ڈالی۔ میاں مطیع الرحمان ارائیں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ان کی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پانچ لاکھ سے زائد افراد منسلک ہیں اور تنظیم کا دائرہ کار عرب امارات اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم غیر سیاسی اور غیر فرقہ وارانہ ہے، تاہم تنظیم میں قادیانی حتیٰ المقدور شمولیت اختیار نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد برادری کے افراد کو متحد کرنا اور مستحقین کی مکمل معاونت فراہم کرنا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ارائیں کمیونٹی اسلام آباد/راولپنڈی کی جانب سے میاں مطیع الرحمان ارائیں کو گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ممتاز صحافی، کالم نگار اور شاعر اقبال زرقاش اور شہزاد حسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔