اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ: کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار، افغانستان سے رہنمائی کا انکشاف
اسلام آباد: انٹیلی جنس بیورو اور CTD کی مشترکہ کارروائی میں جوڈیشل کمپلیکس جی-11 پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ ساجد اللہ عرف شینا سمیت کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 ارکان گرفتار۔
شینا نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی انٹیلی جنس چیف سعید الرحمٰن عرف داد اللہ (باجوڑ) نے ٹیلیگرام پر رابطہ کر کے حملہ کروایا۔ داد اللہ نے خو/دکش بمبار عثمان عرف قاری (شینواری، اچین نگرہار افغانستان) کی تصاویر بھیجیں۔
شینا نے بمبار کو اسلام آباد کے قریب ٹھہرایا، پشاور کے اکھن بابا قبرستان سے جیکٹ حاصل کی اور حملے کے دن پہنائی۔ پورا نیٹ ورک افغانستان سے کنٹرول۔پورا سیل گرفتار، تحقیقات جاری، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں