آگاہی مہم بسلسلہ زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام اور کسان کارڈ تحصیل کلرسیداں میں ڈاکٹر تانیہ صفدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے مرکزی تنظیم نمبرداران پنجاب کےسرپرست اعلیٰ پنجاب و چیئرمین راولپنڈی ڈویژن نمبردار راجہ اشفاق احمد کیانی تحصیل سرپرست اعلیٰ و چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ ذوالفقار علی اور چوہدری ارشد تبریز تحصیل صدر کلرسیداں کی زیرِ صدارت مرکزی دفتر کلرسیداں میں ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی جس میں غیر کمپیوٹر موضع جات کے کسان کارڈ بنوانے کے فوائد کے حوالے سے اور زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام ودیگر زرعی امور پر تفصیلی روشی ڈالی گئی پروگرام کے آخر میں شکریہ ادا کیا گیا اور ایسے مزید آگاہی سمینار جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا


