استنبول مذاکرات ناکام پاکستان اور افغان طالبان میں قابلِ عمل حل نہ نکل سکا

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے چار روزہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق بات چیت کے دوران فریقین کسی قابلِ عمل حل پر متفق نہ ہو سکے۔عطا تارڑ نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران طالبان کی جانب سے الزام تراشی، ٹال مٹول اور مختلف حیلے بہانوں کا سہارا لیا گیا، جس کے باعث پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اپنے عوام کو ایک غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سیکیورٹی، سرحدی تعاون اور دہشت گردی کے واقعات پر بات چیت ہوئی، تاہم کسی بھی نکتے پر حتمی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔