ایبٹ آباد (خصوصی نمائندہ) ممتاز عالمِ دین استاذ العلماء مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی نے بزرگ شخصیت بابا چلاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک جید مبلغ، کئی زبانوں میں سینکڑوں کتابوں کے مصنف، شاعر، شیخ الاسلام اور علم و حکمت کے تابندہ چراغ تھے۔ بابا چلاسی کی شخصیت امن، اخوت، محبت اور دعوتِ اسلام کا مرکز سمجھی جاتی تھی۔ ان کی وفات ایبٹ آباد سمیت پورے ملک کے علمی حلقوں اور طلبہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی نے کہا کہ دکھ اور صبر آزما اس گھڑی میں وہ لواحقین اور بابا چلاسی کے تمام محبین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
