اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ) جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر انزا عباسی، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک خان بادشاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال جشن آزادی معرکہ حق کے پیش نظر یکم اگست سے 14 اگست تک منایا جائے گااور اس ضمن میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی ادارے اپنا کردار ادا کریں گے۔ضلع بھر میں چراغاں کیا جائے گا،مختلف ریلیاں، تقریری مقابلےاور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی اور آئندہ اجلاسوں میں تمام سرگرمیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔