ارض پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کرنی چاہیے: ڈاکٹر سید اسد علی

ٹیکسلا۔ آل پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ کے صدر، السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید اسد علی نے کہا ہے کہ آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے ارض پاکستان اللہ تعالی کی جانب سے ہمیں عظیم تحفہ ملا ہے یہ بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے آزادی کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے السید ہسپتال احاطہ میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم حاجی اجمل خان تنولی،معروف ماہر تعلیم عطاء الرحمان چوہدری،معروف سرجن ڈاکٹر ارسلان سراج،یعقوب،محمد اصغر و دیگر ڈاکٹرز و ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا،اس موقع پر انھوں نے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔

حاجی اجمل خان تنولی نے کہا کہ ہمارے آنے والی نسلوں کے لیے یہ ایک سبق ہے کہ وہ ارض پاکستان کی قدر کریں جس کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں،آج اگر ہم آزادفضا میں سانس لے رہے ہیں تو یہ اللہ تعالی کا ہم پر خصوصی کرم ہے،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ارض پاک کو سلامت تا قیامت رکھے۔