ٹیکسلا۔ اتحاد اُمت کانفرنس – جماعت اسلامی PP-13 کا بصیرت افروز اقدام
28 جون 2025 کو جماعت اسلامی حلقہ PP-13 واہ کینٹ کے زیر اہتمام اتحاد اُمت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر کے جید علماء کرام اور فکری شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا خالد الحق، مولانا عبداللہ ادریس، مولانا عبدالرحمن، قاری عبدالرزاق مدنی، حافظ عبدالحفیظ، قاری شفیق الرحمن، قاری طیب، مولانا حامد ندیم اور مولانا اسامہ شفیق الطیب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کانفرنس میں فلسطین اور عالمِ اسلام کو درپیش بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد، رواداری، اور اسلامی اخوت کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا گیا۔ مقررین نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ عملی اقدامات، سفارتی دباؤ، اور انسانی امداد کے ذریعے مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں۔
اختتام پر فلسطینی شہداء کے لیے دعا اور امت مسلمہ کے اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا مقررین نے کہا کہ اگر آج بھی ہم متحد نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ یہ کانفرنس ایک فکری بیداری اور عملی جدوجہد کی علامت تھی، جو امت کی مشترکہ آواز بن کر ابھری
