126

آزادی مارچ دن ایک بجے روات پہنچے گاٗ استقبال کی تیاریاں مکمل

جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کراچی سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کا آج دن ایک بجے روات پہنچنے پر انتہائی والہانہ استقبال کیا جائے گا جی ٹی روڈ روات پر استقبالیہ قائم کر دیا گیا،آزادی مارچ کے شرکا ء کو رات گئے ٹھہرانے کے لیے سوہاوہ اور گوجرخان کے درمیان اٹھارہ مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں مولانا فضل الرحمان کے قیام کے لیے تین مختلف مقامات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کیمپ کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ قوم کو الیکشن چرانے والوں سے نجات دلانے کے لیے آرہا ہے ایک طرف کشمیر کی وکالت کے دعوے کیے جاتے ہیں تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کرنے والوں کو بھی برا بھلا کہا جاتا ہے پوری قوم اور کشمیریوں نے عمران خان کی کشمیر پالیسی کو مستر د کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا آج دن ایک بجے روات پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا استقبالیہ کیمپ میں مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود رہیں گے ادھر جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بتایا کہ کراچی سے آنے والا آزادی مارچ صبح کو تین بجے گوجرخان کے علاقے میں پہنچے گا شرکاء مارچ کو سوہاوہ اور گوجرخان کے درمیان ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے اٹھارہ مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے لیے تین مختلف مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض سے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ آج بروز جمعرات دن ایک بجے روات پہنچے گا جہاں اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی شہر کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں اور ملحقہ علاقوں کے لوگ شرکاء مارچ کا استقبال کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں