آزادپتن کے قریب حادثہ کا شکار ہونے والا ٹیوٹا ہائی ایس حادثہ نکال لیا گیا

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ رتہ کس کے مقام پر دریائے جہلم میں گرنے والا ٹیوٹا ہائی ایس ریسکیو ٹیموں نے نکال لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تین مسافروں کی ڈیڈباڈیز بھی نکال لی گئی ہیں جبکہ تین سے چار افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔  بدقسمت ٹیوٹا ہائی ایس آج صبح ہجیرہ آزادکشمیر سے راولپنڈی جارہا تھاکہ رتہ کس کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگیاتھا۔