آرٹیفشل انٹلیجنس دجال کا فتنہ ہے جس پر ہمیں فتح حاصل ہو گی،AI پر اندھے اعتماد کی وجہ سے ہمیں خطرات لاحق ہیں پروفیسر احمد رفیق

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر/فوٹوگرافی،چوہدری محبوب جٹ) ممتاز مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ اس دنیا میں حقیقت اور سچائی کا ایک ہی چشمہ ہے اور وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ ہیں،جو قرآن پاک میں لکھا ہے اور اسکے رسول ﷺ نے ہمیں بتایا وہی سچ ہے اس سے ہٹ کر کوئی کچھ کہے وہ سچ ہو ہی نہیں سکتا،

بعض کم علم خود ہی سوال اٹھا کر دین کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں,ٹیکنالوجیز خدا کے ایک ہونے کو مشتبہ بناتی ہیں،ذیادہ وقت نہیں لگے گا،دنیا کے تمام مسلمان ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے جا رہے ہیں،

دولت مشترکہ اسلامی قائم ہونے والی ہے،کشمیر بھی آذاد ہو گا،بعض گداگر علمائے کرام ہمیں امریکہ سے ڈراتے ہیں،

یہ دجال کا فتنہ ہے جس پر ہمیں فتح حاصل ہو گی،AI پر اندھے اعتماد کی وجہ سے ہمیں اس سے خطرات لاحق ہیں کیونکہ یہ ایک مشین ہے اور اسکے پیچھے یورپی دماغ ہیں،AI دو لاکھ مخلوقات میں سے صرف ایک مخلوق کا احاطہ کرتی ہے،دنیا کو جب یہ پتہ چلے گا یہ یہ جھوٹ بھی بولتی ہے تو تب انکی آنکھیں کھلیں گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گل پیڑہ گوجرخان میں میں منعقدہ سالانہ تعلیمی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا موضوع “سفر ابن ادم ” تھا،سیشن میں ملک و بیرون ممالک سے دس ہزار سے زائد علم کے متلاشیوں نے شرکت کی،جن میں اعلی سول و ملٹری،حاضر سروس اور بیورو کریٹس بھی شامل تھے،سیشن صبح شروع ہو کر مغرب تک جاری رہا،

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی و ٹریفک کنٹرول کے لیے راولپنڈی سے اضافی نفری بھیجی گئی تھی، پاکستان سویٹ ہومز کالج کے کیڈٹس نے پنڈال کے آندر تمام انتظامات سنبھال رکھے تھے، پروفیسر احمد رفیق اختر نے اسٹیج پر بیٹھے سویٹ ہومز کے چیئرمین خان زمرد اور کیڈٹس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اقبال کے شاہین قرار دیا

اور کہا کہ ان نوجوانوں کو نہ صرف دین سے آگہی حاصل ہوئی بلکہ ان کیڈٹس نے ہمارے لیے آسانیاں پیدا کیں، پروفسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ ابن آدم کے دیگر بھی دعویدار ہیں اور اپنے حق میں کمزور تاویلیں لاتے ہیں مگر ابن ادم ایک صرف ایک ہی ہیں اور وہ ہیں نبی آخرت الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ،جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنی مہر ثبت کی،

بگ بین نظرئیے کی عمر 8-9 بلین سال ہے مگر اللہ تعالیٰ کتنے ٹریلین سالوں سے ہے اسکا کسی کو علم نہیں,زمین پر 8 اولعزم پیغمبر گذرے ہیں،اس موقع پر سویت ہومز کے چیئرمین خان زمرد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیڈٹ بچوں کا اعزاز ہے کہ انہیں پروفیسر احمد رفیق اختر کی گفتگو سننے اور انکے درمیان رہ کر کام کرنے کا موقع ملا،