اسلام آباد میں رات دو بجے پی ٹی آئی کی پرامن بزرگ خواتین مظاہرین پر واٹر کینن کے استعمال نے پورے ملک میں عوامی غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف غیر انسانی رویے کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ یہ ثابت کرتی ہیں کہ حکومت اور اس کے طاقتور سرپرست اختلافِ رائے کا مقابلہ دلیل سے نہیں بلکہ ظلم اور جبر سے کرنا چاہتے ہیں۔ بزرگ خواتین کو نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جہاں لوگ اس اقدام کو ریاستی اداروں کے غلط استعمال، سیاسی انتقام اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔