ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
مری میں متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کھلے آسمان تلہ زندگی بسر کرنے پر مجبور جبکہ ڈینگی جیسی موذی وبا سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔
راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے سالگراں کے مقام سے سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہو گئی اور طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
اسلام آباد کے مارگلہ ایونیو پر نصب کئے جانے والے متنازع مجسمے کو عوام کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اتارنے کے احکامات جاری کر دئے گئے۔
فرنٹیئر کانسٹیبلری وفاقی فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو تمام صوبوں اور علاقوں میں کام کرے گی۔
قمرالاسلام راجہ کمبوڈیا میں منعقدہ ایشیان ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے نوم پن پہنچ گئے
مری اسلام آباد ایکسپریس وے ٹول پلازہ میدان جنگ بنا رہا،سٹے کے باوجود متعلقہ انتظامیہ نے توہین عدالت کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس طلب کیا۔
سردار یاسر الیاس خان کوسیاحت کے شعبوں میں وسیع تجربے کی بناء پر وزیر اعظم کا کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔