Categories: علاقائی

شاہزیب خان برکزئی چیلنج کپ 2025 کے ٹاپ بیٹر قرار، 708 رنز بنا کر پونچھ ڈسٹرکٹ کا نام روشن کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) —
PCB چیلنج کپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹر شاہزیب خان برکزئی کو ٹورنامنٹ کا نمبر 1 بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ شاہزیب کا تعلق ضلع حویلی، آزاد کشمیر سے ہے اور وہ پیشن کرکٹ کلب راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

شاہزیب خان نے پونچھ ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے چیلنج کپ 2025 میں کُل 6 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 3 شاندار سنچریاں اور 5 ففٹیز کی مدد سے 708 رنز بنائے۔ ان کی مستقل مزاجی اور جارحانہ بلے بازی نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو متاثر کیا بلکہ انہیں پورے ٹورنامنٹ کا نمایاں ترین بلے باز بھی بنا دیا۔

اس عظیم کامیابی پر پنڈی پوسٹ کی جانب سے شاہزیب خان برکزئی، ان کے اہلِ خانہ اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ نوجوان کھلاڑی کی یہ کامیابی آزاد کشمیر خصوصاً ضلع حویلی کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

رپورٹ: حافظ عزیر شفیق بھٹی
نمائندہ: پنڈی پوسٹ

admin

Recent Posts

اسپائر اکیڈمی، واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب

واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…

42 minutes ago

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

4 hours ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

4 hours ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

5 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

5 hours ago