سعودی عرب کا بڑا سفارتی فیصلہ: ابو ظہبی سے قونصل جنرل کی واپسی، کاروباری شخصیات کو یو اے ای چھوڑنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بحرِ عرب میں اپنی بحری فورسز کی تعیناتی کے بعد ایک اور غیر معمولی اور اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ابو ظہبی سے اپنے قونصل جنرل کو واپس بلا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے سعودی کاروباری شخصیات کو متحدہ عرب امارات چھوڑنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، یمن تنازع پر اختلافات اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صف بندی کی عکاسی کرتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق خلیجی خطے میں یہ پیش رفت نہ صرف دو اہم اتحادی ممالک کے باہمی تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے بلکہ اس کے علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔تاہم، دونوں ممالک کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.