175

سہوٹ کلیال

ہمارا گاؤں سہوٹ کلیال ضلع راولپنڈی کے پرانے گاؤں میں شا مل ہوتا ہے کلر سیداں سے سات کلو میٹر مشرق کی جانب ڈڈیال (آزاد کشمیر) روڈ پر،چوآ خا لصہ سے ایک کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے راولپنڈی سے فاصلہ چالیس کلومیٹر ہے

تحریر: چوہدری الفت حسین

ہمارا گاؤں سہوٹ کلیال ضلع راولپنڈی کے پرانے گاؤں میں شا مل ہوتا ہے کلر سیداں سے سات کلو میٹر مشرق کی جانب ڈڈیال (آزاد کشمیر) روڈ پر،چوآ خا لصہ سے ایک کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے راولپنڈی سے فاصلہ چالیس کلومیٹر ہے ہمارے گاؤں میں سے لنک روڈ نکلتی ہے جو کہ سہوٹ بگیال ، سہوٹ کنیال، ڈھوک ممیال، رجام ، اور تاریخی قلعہ سنگنی سے ہوتی ہوئی گوجرخان چلی جا تی ہے ہمیں سب سے زیادہ فاہدہ کلر سیداں کا تحصیل بن جانا ہے پہلے ہمیں کا فی دور کہوٹہ جانا پڑتا تھاگاؤں میں گورنمنٹ پرائمری سکول بھی ہے ۔گاؤں میں پانچ مساجد ہیں اور ایک اسلامی یونیورسٹی ہے (علاو الدین صدیقیہ اسلامک یونیورسٹی سہوٹ) جسں میں کا فی تعدادمیں طالب علم دین کی روشنی سے مستفیدہو رہے ہیں تمام طا لب علموں کو مفت دینی اور ماڈل سکول میں بھی مفت تعلیم دی جا تی ہے رہائش اور کھانے کا بہترین انتظام ہے پورے پاکستان، یورپ اور آزاد کشمیر کے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بہت بڑی تعداد پاکستان، یورپ، متحدہ عرب امارات،سعودی عرب ،آزادکشمیرسے اس کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں۔ہمارے گاؤں کے لوگ بہت محنتی اور جفا کش ہیں زیادہ تر لوگ بیرون ملک آباد ہیں ۔چوہدری محمد ضمیر فخر سہوٹ کلیال اور چوہدری وحید امجد سا بقہ کونسلر علاقہ کی شان ہیں پاکستان اور آزادکشمیر میں جہاں بھی نیز بازی کا جشن ہوتا ہے وہاں پر محمدیہ لجپال کلب سہوٹ کلیال شامل ہوتا ہے لوگ ان گھوڑوں کے مقابلوں سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔گاؤں میں دوبرادریاں آباد ہیں۔ چوہدری اور بٹ برادری جن کے آپس میں مثالی تعلقات ہیں اتنے بڑے قبیلے ہونے کے باوجود آج تک کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔عفت بٹ جو کبڈی کا مشہور کھلاڑی ہے اس کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔فصلوں میں گندم ،مکء، جو ، با جرہ اور بہت بڑی تعداد میں لوگ سبزیاں بھی کاشت کرتے ہیں۔پورا گاؤں بہت مہمان نواز ہے مہمان اللہ کی رحمت ہوتاہے جشن عیدمیلاد مصطفےﷺکی پاک محفلیں ہر گھر میں بڑی عقیدت اور محبت و احترام سے سجائی جاتی ہیں(ہمارے گھر بھی ہو جاے چراغاں یا رسول اللہ ﷺ) دعا ہے کہ اللہ پاک ملک پاکستان کو ہر زمینی و آسمانی آفت سے محفوظ فرمائے۔  آمین ثم آمین۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں