2026: پاکستان کی ترقی کا نیا عہد — ذیشان ملک کا پُرامید پیغام

نئے سال کے آغاز پر ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے امید اور عزم سے بھرپور پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ 2026 میں بھی پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی کامیابیاں ہمارے لیے حوصلہ افزا ہیں اور ہم ہر مسئلے کے حل کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے حصے کا کردار پوری لگن اور ذمہ داری سے نبھائیں گے۔