Categories: علاقائی

کلرسیداں: دو سگے بھائی بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

کلرسیداں (نمائندہ خصوصی)
تھانہ کلرسیداں کی حدود میں واقع موہڑہ بختاں میں افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جہاں دو کم عمر سگے بھائی بارش کے کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ حیدر علی اور 10 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے، جو طاہر محمود کے بیٹے تھے۔

واقعے کے مطابق دونوں بھائی سوموار کی شام گھر کے قریب ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنائے گئے نکاسی آب کے نالے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں نہا رہے تھے۔ نہانے کے دوران گہرے پانی میں پھسل کر دونوں بچے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم اور مقامی افراد موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

سانحے کے بعد پورے علاقے میں کہرام برپا ہو گیا اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دونوں بچے نہایت ذہین اور والدین کے لاڈلے تھے، جن کی اچانک موت نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

مرحوم بچوں کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ادا کی جائے گی۔

اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نکاسی آب کے نظام پر مؤثر نگرانی کی جائے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

43 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago