راولپنڈی بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا،پوزیشن ہولڈرز کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024-25کے نتائج کا اعلان کردیا ہے چیئرمین تعلیمی بورڈ ، راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر نے نتائج کا اعلان کیا ۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن لارنس کالج مری گھوڑا گلی کے طالبعلم محمد عثمان نے 1188 نمبر لیکر پہلی،کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے طالبعلم سعدخان نے1172 نمبر لیکر دوسری جبکہ کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے ہی آیان خان نے 1169 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،سائنس گروپ گرلز کے پنجاب سکینڈر ی سکول تلہ گنگ کی بسمہ علی 1177 نمبر لیکر پہلی،بحریہ فاؤنڈیشن سکینڈری سکول فار گرلز پنڈی روڈ چکوال کی مریم شہزادی 1175 نمبر لیکر دوسرے،دار ارقم سکول تلہ گنگ کی عدیلہ عنصر راجہ 1173 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔


جنرل گروپ بوائز میں الکوثر اسلامک سنٹر فتح جنگ کے محمد حنان سعیدی نے 1031 نمبر لیکر پہلی،حدیبیہ ایجوکیشنل کمپلیکس امتیاز مارکیٹ راولپنڈی کے محمد عثمان 983 نمبر لیکر دوسری،جامعہ المدینہ عثمان غنی ڈھوک گنگال راولپنڈی کے محمد احمد 982 نمبر لیکر تیسرےنمبر پر رہے

اسی طرح گرلز جنرل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہڑ ہڑپال راولپنڈی کی عاصمہ ایمان 1125 کے ساتھ پہلے،شین گرلز اینڈ سکینڈری سکول تلہ گنگ کی لائبہ سعید 1089 کے ساتھ دوسرے،مہریہ موہینہ ریاض العلوم فتح جنگ کی منیزہ بی بی 1084 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہیں ،چیئرمین تعلیمی بورڈ نے طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شامل امتحان ہونے والے اُمیدواران کو نتائج اُن کے داخلہ فارمز پردئیے گئے موبائل نمبرز پر بھجوانے کے احکامات جاری کئے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkپر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبرز051-5450917اور 051-5450918یامیٹرک برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری ، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں