مالی وینس گاؤں تحصیل کلرسیداں سے دس کلو میٹر مشرق کی جانب یونین کونسل کنوہا میں واقع ہے زیادہ تر گاؤں مالی راجگان کے نام سے مشہور ہے سہوٹ حیال سے شمال کی طرف اور دھمالی دوبیرن کلاں کے سنگم میں اپنے محل وقوع کی وجہ سے بہت خوبصورت گاؤں ہے
تحریر:چوہدری الفت حسین، سہوٹ کلیال
مالی وینس گاؤں تحصیل کلرسیداں سے دس کلو میٹر مشرق کی جانب یونین کونسل کنوہا میں واقع ہے زیادہ تر گاؤں مالی راجگان کے نام سے مشہور ہے سہوٹ حیال سے شمال کی طرف اور دھمالی دوبیرن کلاں کے سنگم میں اپنے محل وقوع کی وجہ سے بہت خوبصورت گاؤں ہے یہاں پر بہت نایاب قسم کے آموں کے درخت پائے جاتے ہیں اس لئے اس کو’’آموں والی مالی‘‘بھی کہا جاتا ہے یہاں کے لوگ بہت ملنسار اور محنتی ہیں مہمان نواز ہیں مہمانوں کی قدر کرنا جانتے ہیں حاجی رب نواز ،ماسٹر طاہر مہدی،ماسٹر محمد نذیر،ماسٹر پرویز قادری،ماسٹر عبدالرؤف،ماسٹر محمد فاروق ، عبدالحمید سابق تحصیل ناظم کہوٹہ،کونسلر محمد قدیر جیسے لوگ اس گاؤں کی زنیت ہیں پاکستان کو زرمبادلہ کی صورت میں بہت سے لوگ امریکہ، یورپ،متحدہ عرب امارات،سعودی عرب،ہانگ کانگ میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں علاقہ کی سیاست میں ان کا کردار قلیدی ہوتا ہے محب وطن ہیں پاک آرمی،ائرفورس،نیوی اور پولیس میں بھی بہت سے لوگ خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہاں پر باغ بانی کا بہت شوق پایا جاتا ہے۔اتنا کچھ ہونے کے باوجود سہوٹ حیال سے دھمالی اورچوآ خالصہ کی طرف جو روڈ جاتی ہے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کافی عرصہ ہوا یہ روڈ منظور ہوئی تھی لیکن یہ سڑک بھی سیاست کی نظر ہو چکی ہے ارباب اختیار اس کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔یہاں پر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بھی ہے بوائز اسکول نہ ہونے کی وجہ سے لڑکوں کو کافی دور چوآ خالصہ، دھمالی اور کنوہا میں پیدل چل کرجانا پڑتا ہے اس لئے لڑکوں کے اسکول کی اشد ضرورت ہے۔
یہ لوگ در گاہ نقشبندیہ یعقوبیہؒ بگھار شریف سے منسلک ہیں سجادہ نشین صاحب زادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب مدظلہ عالی یہاں پر تشریف لاتے رہتے ہیں۔{jcomments on}