کلر سیداں (نامہ نگار) — وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت کلر سیداں سرکل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔
کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، بغیر لائسنس پبلک سروس وہیکلز (PSV)، ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) اور غیر محفوظ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
سرکل انچارج ٹریفک پولیس سجاد قریشی کے مطابق یہ اقدامات عوامی تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
شہریوں کی سلامتی اور سڑکوں پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے