گوجرخان کے نواحی علاقے جاتلی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، سی پی او راولپنڈی کا نوٹس

تحصیل گوجرخان کے تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع نواحی گاؤں درکالی سیداں میں تہرے قتل کی دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی۔
واقعہ علی الصبح تقریباً تین بجے پیش آیا، جب نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سید مشتاق شاہ، ان کے دو بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

جاتلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کی ٹیم موقعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے، جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعہ سے متعلق معلومات ہوں تو فوری پولیس سے رابطہ کریں

مبینہ قاتل  ملزم عامر۔شاہ کے بارے میں زرائع نے بتایا ہے کہ چند ماہ قبل انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈومیلی موڑ سوہاوہ کے قریب ANF کے تین اہلکاروں کو شہید کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ملزمان بلوچستان کے راستے ایران فرار ہو رہے تھے۔ ملزم کا تعلق تحصیل گوجرخان کے علاقے کوٹ سیداں درکالی کلاں سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزم عامر شاہ تھانہ جاتلی اور تھانہ کلر سیداں میں 302 کا اشتہاری مجرم بھی ہے،

جبکہ اس کا ایک بھائی سید افضل حسین ایڈووکیٹ سابقہ دشمنی کے بنا پر چند ماہ قبل قتل ہوا تھا۔اج ہونیوالی قتل کی واردات اسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہی ہے

admin

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

4 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

4 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

9 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

9 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

9 hours ago