میرا گاؤں موہڑہ حیال تحصیل کلرسیداں کے مشہور قصبہ چوک پنڈوڑی سے بھاٹہ روڈ پر
تحریر: عبدالجبار چوہدری 0321.9594392
میرا گاؤں موہڑہ حیال تحصیل کلرسیداں کے مشہور قصبہ چوک پنڈوڑی سے بھاٹہ روڈ پر واقعہے موہڑہ حیال کی آبادی تقریبا پچاس گھروں پر مشتمل ہے گاؤں کی صاف ستھری اور پختہ گلیاں یہاں کے مکینوں کی طرز زندگی کو بہتر انداز میں پیش کررہی ہیں نکاسی آب کابہترین نظام موجود ہے پینے کے صاف پانی کے لیے ہر گھر میں کنواں یا نلکہ موجود ہے واٹرسپلائی عرصہ دراز سے خراب ہے ٹیلی فون کی سہولت بھی کافی عرصہ سے میسر ہے بجلی کی سہولت1988ء سے موجود ہے گاؤں کے مکین ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتےہیں اور ہرممکن ایک دوسرے کی مدد بھی جاتی ہے گاؤں کی اکثریت پڑھے لکھے لوگوں پرمشتمل ہے اس وقت کئی نوجوان اعلی تعلیم کے حصول کے لیے یونیورسٹیوں میں پڑھ رہےہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ اس گاؤں کے نوجوان کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر لیاجائے گاگاؤں میں بنیادی مرکز صحت اور پرائمری سکول نہیں ہے ان سہولیات کے حصول کےلیے بنیادی مرکز صحت بھکڑال اور گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال جانا پڑتا ہے چند گھرانوں کےباصلاحیت نوجوان بیرون ممالک میں جا کر خدمات انجام دے رہے ہیں اور قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں چند عالیشان عمارتیں گاؤں کی خوشحالی کا منہ بولتا ثبوت ہیں کھیتی باڑی سے سال بھر کے کھانے کے لیے اناج حاصل کیا جاتا ہے غرضیکہ گاؤں میں تمام سہولتوں کےباوجود جس ایک سہولت کی کمی ہے وہ سوئی گیس کا نہ ہونا ہے سوئی نادرن گیس کےحکام نے سروے کرنے کے باوجود مقامی ایم این اے کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہ سہولت ابھی تک نہیں مل سکی ہے{jcomments on}