میرے گاؤں کا نام چھپری اکو ہے چھپری اکو کی وجہ تسمیہ1880کے بعد اکو نامی چرواہے نے یہاں گھاس پھونس سے چھپر بنایا ہوا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ ترقی کرکے چھپری اکو کے نام سے مشہور ہے۔ یہ روات کلرسیداں
تحریر،شہباز رشید چوہدری
میرے گاؤں کا نام چھپری اکو ہے چھپری اکو کی وجہ تسمیہ1880کے بعد اکو نامی چرواہے نے یہاں گھاس پھونس سے چھپر بنایا ہوا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ ترقی کرکے چھپری اکو کے نام سے مشہور ہے۔ یہ روات کلرسیداں روڈ پر واقع بازار شاہ باغ سے چھ کلومیٹر کے فاصلے پر مشہور ولی اللہ حضرت بابا غلام بادشاہ کے مزار کے قریب واقع ہے۔ میرے گاؤں میں سو کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں جن کی زیادہ تعداد زراعت اور معمولی ملازمت سے منسلک ہے۔ گاؤں کی آبادی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے دو گورنمنٹ پرائمری سکول اور دو پرائیویٹ سکول موجود ہیں یہ تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل غزن آباد کا چھوٹا سا گاؤں ہے۔ جس کے باسیوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ایک بھی ڈسپنسری یا ہیلتھ سنٹر موجود نہیں ہے جس کی بناء پر مریضوں کو دوردراز مقامات پر لے جانا پڑتا ہے۔ میرے گاؤں کے باسیوں کا مقدر بن چکا ہے۔ میرے گاؤں میں ہرطرف لہلہاتے کھیت دل کو موہ لینے والا نظارہ پیش کرتے ہیں۔ گاؤں ن کے گلیاں پختہ اور کشادہ ہیں۔ گاؤں کے قریب ڈی ایچ اے ویلی کے پراجیکٹ ڈی ایچ اے ہومز کی تعمیر بھی جاری ہے جس کے بعد علاقہ کے غریب کسانوں کی زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور لوگ خوشحال ہوں گے۔ دعا ہے اللہ میرے گاؤں اور اس میں رہنے والے لوگوں کو خوشحال اور تاقیامت سلامت رکھے۔آمین۔{jcomments on}