104

وزیراعظم صحت کا صدقہ اہل پوٹھوار کودیں/ملک امریز حیدر

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آپ کو صحت مبارک ہو خدا وند کریم نے قوم کی دعائیں سن لی اور آپ کا آپریشن کامیاب ہوا جس کے لئے ہم خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیںآپ تو وقت حاکم ہیں انگلینڈ سے آپریشن کرا سکتے ہیں آپ نے کبھی سوچا پاکستان میں خاص طور پر خطہ پوٹھوار میں جہاں وفاقی حکومت موجود ہے گلگت کشمیر سے لے کر پورے خطہ پوٹھوار میں کوئی ہسپتال موجود نہیں اٹک کی 6تحصیلوں میں کوئی بڑا ہسپتال موجود نہیں میانوالی کی 3تحصیلوں میں کوئی علاج معالجہ کی سہولت موجود نہیں وہ مریض سرگودھا یا راولپنڈی لائے جاتے ہیں کئی راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ضلع خوشاب سر سبز و شاداب ضلع زراعت اور انڈسٹری کے لئے انتہائی موزوں ترین ضلع ہونے کے باوجود نہ موٹر وے تک رسائی نہ ہی کوئی عالمی معیار کے مطابق ہسپتال ۔کارڈیا لو جی کس بلا ک نام ہے اہل خوشاب جانتے ہی نہیں ،مستقبل کا ڈویژن چکوال جو پاکستان آرمی سے لے کر ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا چکا جس طرح اس کے ساتھ ناانصافی کر کے موٹر وے تک رسائی نہیں دی گئی اس طرح دو وزراء اعظم پاکستان کے افتتاح کے باوجود مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال دو رویہ سڑک مکمل نہ ہو سکی اس طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں دنیا کی کوئی سہولت موجود نہیں پچھلے دو ماہ میں واپڈا کی انتہائی لاپرواہی بلکہ بد معاشی سے ہمارے انتہائی محترم دوست کے بچے چھت سے گزرتی تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے دونوں بازوں شانوں سے کٹ گئے چکوال سے راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال تک جناب وزیر اعظم ان کو کوئی فرسٹ ایڈ میسر نہ آسکی ہولی فیملی وہ ہسپتال ہے جہاں راقم کی پیدائش ہوئی تھی الحمدوللہ راقم اس وقت نانا اور داد بن چکا ہے راولپنڈی وہ بد نصیب ڈویژن ہے جہاں دنیا کی کوئی سہولت موجود نہیں ۔راولپنڈی مری روڈ ہی ضلع یا ڈویژن نہیں پھر بھی ہم پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میٹرو بس اور دو فلائی اوور اور ایک کارڈیا لوجی ہسپتال راول روڈ حلقہ PP13اور NA56سابق ممبر قومی اسمبلی جناب محمد حنیف عباسی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج ملک غلام رضا کی ذاتی کوششوں سے مکمل ہوا جو بہت ہی ناکافی ہے آدھے پاکستان کا لوڈ ہے اس پر جناب وزیر اعظم ہم اہلیان پوٹھوار آپ سے پر زور اپیل کرتے ہیں سابق حکومت میں راولپنڈی میں فاطمہ یونیورسٹی کا تحفہ آپ نے شیخ رشید احمد سربراہ عوامی مسلم لیگ دیا ایک اور احسان کر دیں ان کا شروع کیا ہوا چلڈرن ہسپتال اصغر مال راولپنڈی مکمل کرانے کے احکامات صادر فرمائیں کیونکہ راولپنڈی ڈویژن کی آبادی کروڑوں میں جا چلی اور ہسپتالوں کی بہت قلت ہے یہ نہ دیکھیں شروع کس نے کرایا یہ دیکھیں مکمل کون کروائے گا اور عوام کے کام آئے گا حکمرانوں کے دل بڑے ہو اکرتے ہیں اور وہ عوام کی بھلائی بارے سوچتے ہیں آج اس ہسپتال پر کروڑوں روپے قوم کے خرچ ہو چکے ہیں ہم آپ سے التماس کرتے ہیں ترنول ،روات ،ترلائی اور گوجرخان میں 4بڑے ہسپتال اٹک ،میانوالی ،خوشاب ،جہلم اور چکوال میں پمز کے مقابلے کا بڑا ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹیاں فوری طور پر دی جائیں راولپنڈی اور تمام اضلاع کے ہیڈ کورٹرہسپتالوں کو جدید کرنے کے لئے فوری طور پر فنڈز متعلقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مہیا کئے جائیں اور ان سے باقاعدہ باز پرس کی جائے ان کے حلقہ انتخاب میں صحت کی سہولیات بارے اور اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کی ڈیوٹی لگائی جائے ماہانہ چیکنگ اور معیار صفائی ستھرائی اور دوائیاں عوام کو سرکاری طور پر ملیں حکومت کی طر ف سے اپنی صحت کا صدقہ اہل پوٹھوار کو ضرور دیں.{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں