چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راجہ محمد حمزہ نے بی ایس ایویونکس کی ڈگری مکمل کرلی۔ عزیز واقارب کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوڑی کے نواحی گاوں دہری راجگان موضع نندنہ جٹال کے رہائشی راجہ محمد حمزہ نے ایویونکس انجینئیرنگ میں اپنا بی ایس مکمل کرلیا۔ گزشتہ دنوں آئی ایس ٹی اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران راجہ محمد حمزہ کو ڈگری دی گئی۔ اس موقع پر راجہ محمد حمزہ کے والد راجہ عاشق حسین بھی موجود تھے۔ راجہ محمد حمزہ کے زندگی کے سفر بالخصوص تعلیمی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور مزید کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے