راولپنڈی کے سابق تحصیل ناظم راجہ حامد نواز اور ان کے بیٹے راجہ توران و دیگر ملازمین کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے و جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف۔وجہ ٹھہری راجہ حامد نواز کا بحریہ ٹاؤن میں 3 کنال 10 مرلہ خریدے گئے قیمتی کمرشل پلاٹ پر سے ناجائز قبضہ چھڑوانا
تھانہ روات میں درج مقدمہ مطابق حامد نواز راجہ نے اپنے بیٹے توران راجہ کے نام پر CNG/پٹرول فلنگ اسٹیشن بنانے لیے بحریہ ٹاؤن میں 3 کنال 10 مرلے کا کمرشل پلاٹ 2007 میں خریدا،تاہم بعد ازاں اس پلاٹ پر چوھدری افتحار احمد و چوھدری آصف نے جعلی کاغذات و لیٹرز بنا کر قبضہ کر لیا جس بابت راجہ حامد نواز نے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ و دیگر افراد ساتھ جرگے کیے جس دوران ان کی ملکیت ثابت ہوئی
مگر اس باوجود ان کے قیمتی پلاٹ پر سے قبضہ نہ ختم کیا گیا۔حامد نواز راجہ مطابق وہ اہنے بیٹے توران و دیگر دو سے تین افراد ساتھ کسی کام سلسلے میں مورخہ 13/9/2025 کو لاہور جارہے رھے تھے کہ چائے پینے جی ٹی روڈ پر میاں جی ہوٹل پر بوقت 1:10AM رکے
حامد نواز مطابق اسی اثناء میں Revo سے چوھدری آصف، چوھدری افتخار احمد و دیگر مسلع افراد اترے جنہوں نے ان کے بیٹے توران او سفیان کو گھسیٹ کر گاڑی سے نیچے اتار اور کلاشنکوف کے بولٹ چڑھا کر ان کی گردنوں پر رکھ کر دھمکی دی کہ بھول جاؤ پلاٹ کو ورنہ جان سے مار دیے جاؤ گے حامد نواز راجہ کی درخواست پر تھانہ روات میں ملزمان خلاف مقدمہ درج جس میں CEO بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو بھی نامزد کیا گیا،پولیس نے تفتیش شروع کر دی