وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات شروع ہو گئی۔مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم بھی ملاقات میں شامل ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثناء اللّٰہ بھی وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تیراہ ،امن جرگہ اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر بات ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے آج ملاقات کی دعوت ملی ہے