حالیہ بلدیاتی انتحابات میں مسلم لیگ ن نے میونسپل کمیٹی کلرسیدا ں میں 23 میں سے 18نشستیں حاصل کر کے بڑی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ چوہدری نثار علی خان کی اپنے حلقہ سے گہری وابستگی اور خصوصا اہلیان کلر سے دلی لگاؤ ہے۔ اسکے جواب میں کلر سیداں والوں نے اپنے محبوب قائد کی محبتوں کا جواب مسلم لیگ ن کی بھر پور فتح کی صورت میں دیاچوہدری نثار علی خان پاکستانی سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کا انداز سیاست بھی جدا گانہ ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی اڑھائی سالہ کارکردگی پیش کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے صرف نعروں اور دھرنوں سے بات نہیں بنے گی بلکہ عملی طور پر ہر شخص کو اپنے حصے کی زمہ داری پوری کرنی پڑے گی اور احتساب کے لئے خود کو پیش کرنا ہو گا۔ میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری کا مطلب ہے کہ عوام مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔ لہذا عوام کی یہ خواہش ہو گی کہ MCکلر سیداں کے چےئرمین اور وائس چےئرمین چناؤ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کلرسیداں متفقہ طور پر ایسے افراد کو سامنے لائیں جو اپنے لیڈر کی طرح بے داغ ہوں اور MCکلر سیداں کو ایک رول ماڈل بنانے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہوں جس میونسپل کمیٹی میں عوام کو زندگی کی تمام سہولیات پینے کا صاف پانی، تمام آبادیوں تک پکے راستے، پبلک پارک، کھیلوں کے میدان، سوئی گیس اور اچھے تعلیمی ادارے میسر ہوں چوہدری نثارعلی خان مسلم لیگ ن کے وزیروں میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہوں جیسا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے۔ ہر معاملے میں بڑا واضح، علمی اور عقلی مؤقف رکھنے والا یہ لیڈر ضرور چاہے گا کہ اسکے حلقہ انتخاب کے اندر ہر ادارہ اپنی بہتر کارکردگی پیش کرے کلر سیداں کی تمام یونین کونسلز اور خصوصا MCکلر سیداں جو عوامی مسائل کے حل کے لئے بنیادی ادارہ ہو گا میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے چےئرمین اور ڈپٹی چےئر مین کے چناؤ کے لئے بھی مسلم لیگ ن کو اپنے قائد کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے ایک پیج پر آنا پڑے گا اور ایسے افراد کو سامنے لانا ہو گا جو عوامی تائید کے ساتھ ساتھ MC کلر کو ایک رول ماڈل بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس معاملے میں انہیں اپنے بے داغ لیڈر کے ویژن کے مطابق اپنی پسند اور نا پسند کو بھول کر فیصلہ میرٹ پر کرنا ہو گا تا کہ جس طرح چوہدری نثار علی خان کے دیگر ترقیاتی کاموں سے تحصیل کلر سیداں کو ایک نمایاں مقام ملا ہے اسی طرح MCکلر سیداں بھی ایک ایسا ادارہ بن جائے جس کی مثال پورا پاکستان پیش کرے اگر ہم چوہدری نثار علی خان جیسے مدبر اور بے داغ ماضی رکھنے والے لیڈر کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے محبوب قائد کی محبتوں کاجواب وفاؤں سے دینا ہو گا ۔MCکلر سیداں میں بنیادی سہولیات زندگی پینے کا صاف پانی، تمام آبادیوں تک پکے راستے، پبلک پارک، کھیلوں کے میدان، سوئی گیس اور اچھے تعلیمی ادارے اور ہمارے دیگر تمام خواب پورے ہو سکتے ہیں بس ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی صفوں میں اتحاد رکے اور اپنے لیڈر کی پیروی کرتے ہوئے مظلوم کا ساتھ دے،ظالم کا ہاتھ روکے اور جن نمائندوں کو عوام نے منتخب کیا ہے وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں اور MCکے چےئرمین اور ڈپٹی چےئرمین کے چناؤ میں بے داغ اورا ہل قیادت سامنے لائے۔{jcomments on}
85