راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ مانکیالہ میں رابری کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان 5 لاکھ روپے نقدی اور 5 موبائل فون چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وحید احمد نے روات پولیس کو بذریعہ 15 کال اطلاع دی کہ مانکیالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر میڈیکل سٹور عملہ سے 5 لاکھ روپے نقدی اور 5 موبائل فون چھین لئے
اور فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مکمل رقم کے بجائے صرف 15000ہزار درج کیے دوسری واردات کے دوران نا معلوم چوروں نے فیز 8 میں واقع نجی ہسپتال کے باہر سے شہری کی کار چوری کر لی۔