چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی، جناب طارق محمود کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی عوام الناس اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو آگاہ کرتی ہے کہ حکومتِ پنجاب نے موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی ہے۔حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات اب 18 جنوری 2026 (بروز اتوار) تک بڑھا دی گئی ہیں، اب تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز 19 جنوری 2026 (بروز پیر) کو دوبارہ کھلیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA) راولپنڈی کی جانب سے ضلع بھر کے تمام نجی اسکول مالکان / پرنسپلز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ توسیع شدہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اگر کوئی نجی تعلیمی ادارہ توسیع شدہ تعطیلات کے دوران کھلا ہوا پایا گیا تو:
اسکول کو موقع پر ہی سیل کر دیا جائے گا
اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی
بورڈ سے الحاق (Affiliation) ختم کر دیا جائے گا
اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
اس سلسلے میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مرد و خواتین) کے دفاتر میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
والدین اور عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر کوئی نجی اسکول تعطیلات کے دوران کھلا پایا جائے تو فوراً اپنے متعلقہ تحصیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مرد یا خواتین) سے رابطہ کریں۔
تمام متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے فون نمبرز والدین اور عوام کی سہولت کے لیے دیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع دی جا سکے۔
رابطہ نمبرز برائے شکایات (تحصیل وار)
ضلع سطح:
ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE)، راولپنڈی
📞 0331-5552330
وقاص اختر
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائیویٹ سکولز)، راولپنڈی
📞 0332-5596926
تحصیل راولپنڈی:
محمد عارف
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE)
📞 0336-8428106
ڈاکٹر ثمینہ بتول
📞 0344-0630951
تحصیل کہوٹہ:
منظر عباس
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE)
📞 0332-5681947
صوبیہ خورشید
📞 0331-5054595
تحصیل کلر سیداں:
ظفر سعید
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
📞 0300-6241494
مریم مرتضیٰ
📞 0336-5042056
تحصیل گوجرخان:
نبیل رضا نقوی
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
📞 0345-3727197
ثمینہ اسلام
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
📞 0333-8819927
تحصیل ٹیکسلا:
قاضی ثناء اللہ
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
📞 0343-5299745
رافیعہ طاہرہ
📞 0333-5455570—
چیف ایگزیکٹو آفیسر
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA)