راولپنڈی فراڈ اور دھوکہ دہی سے زمین کے جعلی کاغذات اور جعلی ملکیت ظاہر کر کے رقم جھیانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بلال اکبر کیانی سکنہ ساگری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ مسمی کاشف جاوید سکنہ موہڑہ بختاں (کلر سیداں) نے خسرات واقع موضع ڈیرہ خالصہ تحصیل کلر سیداں کی بوگس اور جعلی ملکیت ظاہر کر کے اور جعلی
کا غذات مال دکھا کر مذکورہ اراضی کا سودا مبلغ دو کروڑ پچاس لاکھ میرے ساتھ طے کیا اور پندرہ لاکھ روپے بیعانہ روبرو گواہان وصول کیا۔
مذکورہ معاہدہ کاشف جاوید نے مورخہ 21 جون 2022 کو طے کیا اور فراڈکرتے ہوئے مذکورہ رقم مجھے سے ہتھیائی اور مجھ سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا مرتکب ہوا۔ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی