مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ راولپنڈی کے رہنماؤں کی راجہ محمد ظفر الحق کی رہائش گاہ پر عیادت

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر و سابق ڈپٹی میئر حاجی خالد سعید بٹ، لیبر ونگ کے ضلعی صدر ملک طارق بشیر، مبشر ظہور عباسی ایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالرشید نے موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔
اس موقع پر راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے راجہ محمد علی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ بھلر ایڈووکیٹ کی جانب سے راجہ محمد ظفر الحق کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ راجہ محمد ظفر الحق کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔